سیالکوٹ میں بچوں کو اغوا کے بعد معذور کرکے بھیک منگوانے والا گروہ پکڑا گیا

سیالکوٹ: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو اغوا کے بعد معذور کرکے بھیک منگوانے والے گروہ پکڑ لیا۔ تھانہ کینٹ کی پولیس نے مدثر شہید روڈ پر چھاپہ مار کر ایک مکان میں قید 5 بچوں کو بازیاب کرا کر بچوں کو معذور کرکے بھیک منگوانے والے گروہ کے 27 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گروہ کے ارکان سرگودھا سے بچے لاکر ان سے زبردستی بھیگ منگواتے تھے جبکہ بازیاب کرائے گئے بچوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک تھی جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.