سیاسی صورتحال‘ جہانگیر ترین گروپ کا آج سرجوڑکر بیٹھنے کا فیصلہ

لاہور:سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے معاملے کے پیش نظر جہانگیر ترین گروپ نے آج سرجوڑکر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا۔ جہانگیر ترین گروپ کا اہم ترین مشاورتی اجلاس آج لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ہوگا۔جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترین گروپ کے ارکان تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی کا جائزہ لیں گے۔ تازہ ترین گروپ پی ٹی آئی کے مزید ناراض اراکین سے رابطوں کا جائزہ لے گا۔ ترین گروپ پنجاب اور مرکز کے حوالے سے اپنی اسٹریٹجک تجاویز کا جائزہ لے گا۔

تبصرے بند ہیں.