سگو آپریشن میں شہید سیکیورٹی فورسز کے تینوں جوان سپرد خاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگو میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے تینوں جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار اظہر اقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی عیسیٰ کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہداءکے اہلخانہ نے شرکت کی ، تینوں جوانوں کو اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے ۔اظہر اقبال کو لودھراں، نائیک محمد اسد کو میاں چنوں اور سپاہی عیسیٰ کو ان کے آبائی علاقے جنوبی وزیر ستان میں سپرد خاک کیا گیاہے ۔آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ، یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری عزم اور ایمان کو مضبوط بناتی ہیں ،شہدا کی قربانیاں نئی نسل کے لیے پاکستان کو پرامن بنانے کے لیے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.