سکھر بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب، 5 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا ریلا کوٹری بیراج کی جانب بڑھنے لگا

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے بتایا کہ تونسہ بیراج سے آنے والا 6 لاکھ کیوسک کا ریلا سکھر بیراج میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج میں 29 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق سکھر بیراج سے 5 لاکھ 59 ہزار 998 کیوسک کا ریلا کوٹری بیراج کی جانب جا رہاہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 59 ہزار 998 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سکھر اور کوٹری بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر سکھربیراج سے نکلنے والی تمام کینالیں بند رہیں گی۔

دوسری جانب محکمہ انہار کے مطابق منچھرجھیل میں پانی کا دباؤ بدستور جاری ہے۔

ڈی سی جامشورو کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل میں پانی کی سطح مزید بلند ہونےپرقریبی آبادی خالی کرائی جاسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.