لاہور( شوبزڈیسک) نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ کمسن بچوں اور خواتین سے جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویش کا باعث ہیں ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسافر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ اس امر کا متقاضی ہے کہ حکومت کو درندوں کے خلاف ایسی قانون سازی کرنا ہوگی جس میں انہیں سر عام چوراہے پر پھانسی پر لٹکایا جا سکے ۔اپنے ایک بیان میں صوفیہ احمد نے کہا کہ والدین اپنے کمسن بچوںکے حوالے سے شدیدخوف میں مبتلاہیں لیکن حکومت کو اس کی ذرا بھی پرواہ نہیں، قانون کی حکمرانی نہ ہونے کا نتیجہ ہے کہ درندوںنے خاتون کو سڑک پر بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور حیرت کی بات ہے کہ اس پر حکومت کے کانوں پرجوںتک نہیں رینگی ۔ا نہوںنے کہاکہ میں ہمیشہ سے کمسن بچوں اورخواتین پر جنسی تشد د کے واقعات کیخلاف آواز بلندکرتی آئی ہوںاور اسی کانتیجہ ہے کہ آج مجھے اپنا ملک چھوڑکر امریکہ منتقل ہونا پڑا۔ مطالبہ ہے کہ خاتون کی عزت کو تار تار کرنے والوں کو سزائے موت دے کر انہیں سر عام چوراہے پر لٹکایاجائے۔
تبصرے بند ہیں.