سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط

سڈنی: 

تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پہلی اننگز میں 223 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد میزبان ٹیم کی میچ پر گرفت مظبوط ہو گئی ہے۔

سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 143 رنز بنا لئے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے کیا، وانر نے ابتدا ہی سے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور 23 گیندوں پر برق رفتار ففٹی مکمل کی، ڈیوڈ وانر 55 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.