سپریم کورٹ‘ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والی سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری

https://www.facebook.com/UsmanGhaniPhotography

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والی سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا، چیف جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ جوکچھ ہورہاہے ہمیں اس سے مطلب نہیں،آئین کی عملداری کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،کیاپبلک پراپرٹی پردھاوابولنابھی قابل ضمانت جرم ہے؟سیاسی عمل آئین وقانون کے تحت ہوناچاہیے،پبلک پراپرٹی اورقومی اداروں کودھمکیاں ملیں،ارکان اوراداروں کوآئین کےمطابق تحفظ ملناچاہیے،سپریم کورٹ بار کی آئینی درخواست پرسماعت ہوئی ،اٹارنی جنرل خالدجاویداورآئی جی اسلام آبادعدالت پیش ہوئے،چیف جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب !سپریم کورٹ بارنے عدالت سے رجوع کیاہے، بارایسوسی ایشن چاہتی ہے قانون پرعملدرآمدکیاجائے،بارامن عامہ اورآرٹیکل95 کی عمل داری چاہتی ہے،آپ بھی عدالت سے رجوع کرناچاہتے ہیں؟کل والے واقعے پرکیاکہیں گے؟یہ واقعہ آزادی اظہاررائے اوراحتجاج کیخلاف تھا،سندھ ہاو¿س کے باہرہونیوالے واقعات کی رپورٹ جمع کرائیں،یہ ازخودکارروائی نہیں،ہمارے پاس درخواست پہلے آچکی ہے،آزادی رائے اوراحتجاج کے حق پرکیاکہیں گے؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے پرریفرنس دائرکرنے کافیصلہ ہواہے،پیرتک صدارتی ریفرنس دائرکرنے کافیصلہ ہواہے،قانون کی خلاف ورزی کاکوئی جوازنہیں،13 افرادکوسندھ ہاو¿س پرحملہ کرنے پرگرفتارکیا،تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا، مجسٹریٹ نے آج مظاہرین کورہاکردیا،سماعت پیرتک ملتوی،آئی جی اسلام آبادسے رپورٹ طلب کرلی گئی

تبصرے بند ہیں.