اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل مسترد کردی۔
سپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے نیب اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ سنادیا۔ سپریم کورٹ نے نیب کی اپیل زائد المیعاد ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حدیبیہ کیس میں نیب کی اپیل کی سماعت کی۔ بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔ تینوں ججز نے نیب کی اپیل مسترد کرنے کا متفقہ فیصلہ دیا جسے جسٹس مشیر عالم نے پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں لاہور ہائیکورٹ کا حدیبیہ پیپر ملز بند کرنے سے متعلق فیصلہ حتمی ہوگیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.