اسلام آباد:بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان کو آئین شکنی سے روکے، گزشتہ روز جمہوری عمل کو سبوتاژ کیا گیا، سپریم کورٹ غیر آئینی اقدام کے خلاف فل کورٹ بینچ بنائے، عمران خان نے اپوزیشن کے پریشر میں آکر خود کشی کرلی، منتخب حکومت کو رخصتی کی خوشی سے زیادہ آئین توڑنے کی فکر ہے، آئین کا تحفظ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔بلاول بھٹو نے متحدہ اپوزیشن کے رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔ تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ تھا۔ آئین کا دفاع ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ کارکن عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر جشن منا رہے ہیں۔ ہمیں آئین کی خلاف ورزی پر زیادہ تشویش ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے عدم اعتماد سے حکومت کاجینا حرام کیا، وہ اپنی حکومت کے خاتمے کا جشن منا رہے ہیں، ہم جمہوریت اور آئین کے محافظ ہیں، عمران نیازی نے یہ سب کچھ اپنی انا کی وجہ سے کیا۔ عدم اعتماد سے پہلے استعفیٰ دے کر جمہوری عمل مکمل ہو سکتا تھا، عوام فیصلہ کریں کہ عمران خان کی انا اہم ہے یا آئین۔ بلاول بھٹو نے معاملے پر فل کورٹ بینچ بنانے کا مطالبہ کیا۔
تبصرے بند ہیں.