سپریم کورٹ‘راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قراردینے کافیصلہ معطل

اسلام آباد:سپریم کورٹ سے پنجاب حکومت کوبڑاریلیف مل گیا‘راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قراردینے کافیصلہ معطل‘عدالت کی پنجاب حکومت کومنصوبے پرکام جاری رکھنے کی اجازت‘سپریم کورٹ نے کہا کہ جن زمینوں کی مالکان کوادائیگی ہوچکی ان پرکام جاری رکھاجاسکتاہے،جن زمینوں کے مالکان کوادائیگی نہیں ہوئی وہاں کام نہیں ہوسکتا،عدالت نے حکومتی اپیلوں پرفریقین کونوٹس جاری کردیئے‘جائزہ لیں گے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل بنتی ہے یانہیں،اگرانٹراکورٹ اپیل بنتی ہوئی توکیس لاہورہائیکورٹ بھجوادیں گے،وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ نے آرڈیننس کے اجراکوتفویض کردہ اختیارقراردیا،جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ نے امریکی آئین کاحوالہ دیا، امریکی،پاکستانی حالات اورآئین مختلف ہیں۔

تبصرے بند ہیں.