سٹیٹ بینک بل پاس ہونے پر گیلانی نے استعفیٰ پارٹی کوبھجوادیا

اسلام آباد:سینیٹ میں سٹیٹ بینک بل پاس ہونے پر یوسف رضاگیلانی نے استعفیٰ پارٹی کوبھجوادیا۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہناچاہتا،پارٹی کوپہلے ہی استعفیٰ جمع کراچکاہوں،آدھی رات کوایجنڈاجاری کرنامناسب نہیں تھا،ایجنڈے میں نہیں لکھااسٹیٹ بینک ترمیمی بل پیش کیاجائےگا،اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے معاملے پراعتمادمیں نہیں لیاگیا،ترمیمی بل کمیٹی کوبھی نہیں بھجوایاگیا،کمیٹیاں پارلیمانی روایات کیلئے بنائی گئی ہیں،جب وزیراعظم تھاتوآئین کاتحفظ کیا،مجھے سوئس حکام کوخط لکھنے کاکہاگیامگرمیں نے نہیں لکھا،قائد ایوان سینیٹ شہزادوسیم نے کہا کہ ایوان میں کوئی خفیہ ووٹنگ نہیں دن دہاڑے سب کچھ ہوا،آج فیصلہ کرلیں ہاو¿س کواپنی خواہشات،سیاست یارولزکےمطابق چلانا ہے،یہ نہیں ہوسکتاجوانہیں پسندآئے وہ بہترجونہ آئے وہ بہترنہیں۔

تبصرے بند ہیں.