سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاج اور ہنگامے

اسٹاک ہوم:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں مظاہروں اور ہنگاموں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن میں مسلم مخالف انتہا پسند تنظیم کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے جلائے جانے کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔دائیں بازو کے مسلم مخالف گروپ نے سویڈن میں قرآن پاک کے نسخے جلانے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ سویڈن کے مختلف شہروں میں مسلمان اس گھناو¿نے مہم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف گزشتہ چار روز سے جاری احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ فسادات کے دوران ایک بس سمیت کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے 30 سے زائد مظاہرین کا سامنا کیا۔ایران اور عراق نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاج کیا ہے جب کہ سعودی عرب نے واقعے کی مذمت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.