سوچی اولمپک کی تیاریاں مکمل،آتش بازی ریہرسل سے آسمان جگمگا اٹھا

ماسکو()سوچی اولمپک کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ، آتش بازی کی ریہرسل نے آسمان کو روشن کر دیا۔شاندار مظاہرے نے سب کے دل جیت لیے۔سوچی میں ہونیوالے سرمائی اولمپکس گیمز میں صرف 2 دن رہ گئے،تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سوچی میں کھلاڑیوں کی آمد جاری ہے جن کا منفرد انداز میں استقبال کیا جا رہا ہے۔میگا ایونٹ سے قبل تیاریوں کی ریہرسل کی گئی۔رنگ برنگی آتش بازی نے آسمان پر رونق بکھیر دی۔سرمائی اولمپک پر روس نے 50 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی ہے۔کھیلوں کا سپر میگا ایونٹ سات فروری سے سجے گا۔

تبصرے بند ہیں.