سونے کی قیمت 100روپے گھٹ کر 46 ہزار800 روپے تولہ ہوگئی

کراچی: سونے کی عالمی قیمتوں نیچے آنے کے باعث مقامی قیمتوں میں بھی ہفتہ کو کمی ریکارڈ کی گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کو پاکستانی مارکیٹس میں سونے کی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 46ہزار 800 اور 10 گرام 86 روپے گھٹ کر 40114 روپے ہوگئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1178 ڈالر فی اونس رہی اورچاندی کی قیمت معمولی بڑھ کر 16.02 ڈالر فی اونس رہی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹس میں چاندی کی تولہ قیمت 700 اور 10 گرام 600 روپے برقرار رہی۔

تبصرے بند ہیں.