سونے کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئی

کراچی: سونے کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئی، دس گرام سونا اب پینتالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے اور تولہ ترپن ہزار پانچ سو روپے میں خریدا جا سکے گا۔ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے، لندن میں سونے کا فی اونس بھاوٴ پینتیس ڈالر کمی سے ایک ہزار تین سو ستتر ڈالر تک گر گیا۔ جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں دس گرام قیمت پانچ سو ستاون روپے کمی سے پینتالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے پر آگئی، فی تولہ سونا ساڑھے چھ سو روپے کم ہو کر چون ہزار پانچ سو روپے میں فروخت کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.