سونا مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: 

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ روز تیسرے دن بھی جاری رہا۔

عالمی قیمتیں بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ روز سونے کی تولہ قیمت450 روپے کے مزید اضافے سے 52ہزار 650 روپے تک پہنچ گئی جو عید سے پہلے 51ہزار روپے تھی، اس طرح صرف 3دن میں سونے کی تولہ قیمت میں 1650روپے کا نمایاں اضافہ ہواہے۔

گزشتہ روز سونے کی 10 گرام قیمت بھی 386 روپے بڑھ کر 45 ہزار 128 روپے ہوگئی جو عید سے قبل 44ہزار57 روپے تھی، اس طرح 3 روز میں 10گرام قیمت میں 1071 روپے کا اضافہ ہوا، اس مدت کے دوران بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت1311ڈالر سے بڑھ کر 1343 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ یعنی 3 روز میں سونے کی عالمی قیمت 32ڈالر فی اونس بڑھی، گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر فی اونس بلند ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.