کراچی:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت14 ڈالر کی کمی سے1256 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 اور171روپے کی کمی ہوئی۔
جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار 926 روپے ہوگئی۔
تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے780اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 668روپے 72پیسے پر مستحکم رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.