اسلام آباد:آرٹیکل63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پرسماعت ‘ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سندھ ہاو¿س پرحملے کامعاملہ اٹھادیا‘ سپریم کورٹ کاسندھ ہاو¿س پرحملے میں ملوث افرادکوگرفتارکرنے کاحکم ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیاہم اب ایف آئی آرپرسماعت شروع کردیں؟ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات عائدنہیں ہوتیں،ایک دفع ناقابل ضمانت ہے،آئی جی کوبلالیتے ہیں،چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت سیشن کورٹ سے رجوع کرسکتی ہے،مناسب ہوگامتعلقہ فورم ہی اس کافیصلہ کرے،جودفعات لگائی گئی ہیں ان پرایکشن لیں،بچگانہ دفعات پرحملہ آوروں نے ضمانتیں کرالیں،کیاکوئی قابل ضمانت دفعات لگائی ہیں؟ناقابل ضمانت دفعات پرگرفتاریاں کیوں نہیں ہوئیں؟کل اس معاملے پرجامع رپورٹ جمع کرائیں۔
تبصرے بند ہیں.