سندھ ہاﺅس میں مقیم پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سامنے آگئے

اسلام آباد:سندھ ہاﺅس میں مقیم پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سامنے آگئے،راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان گارنٹی دیں ارکان جوچاہیں فیصلہ کریں ، حکومت کوچیلنج کرتاہوں پارلیمانی پارٹی کااجلاس بلائیں،ہمارے ایم این ایزپرتشددہوااورتھانے لے گئے،پوری قوم کوپتا ہے پارلیمنٹ لاجزپرحملہ کرایاگیا،اپنے ضمیرکے مطابق فیصلہ کریں گے،عمران خان سے اختلاف ہے اس لیے ضمیرکےمطابق فیصلہ کیا،پی ٹی آئی کے 24 ارکان منحرف ہوکرسندھ ہاو¿س میں موجودہیں،ایم این ایزکی تعدادسے متعلق پرویزالٰہی کی معلومات درست نہیں،نورعالم خان نے کہا کہ عمران خان کے 20کروڑوالی بات پرافسوس ہوا،جوپیسے لے کرووٹ بیچتے ہیں،وہ رسولﷺ کے امتی نہیں،بغیرکسی دباو¿کے سندھ ہاو¿س آیاہوں،سندھ ہاو¿س میں دوست ہیں آناجانالگارہتاہے،تحریک عدم اعتمادپرووٹ کاسٹ کرنا میراحق ہے،ہمیں کسی نے سندھ ہاو¿س میں یرغمال نہیں بنایا،3 سال سے کرپشن کے خلاف آوازاٹھارہاہوں،نواب شیروسیر نے کہا کہ اگلاالیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے ،فوادچودھری سے ہمیں پوچھنے کی ضرورت نہیں ،سیاستدان کوایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے ،باسط بخاری نے کہا کہ وفاقی وزرا ہم پربہتان لگارہے ہیں،آزادحیثیت سے الیکشن جیتاکوئی وزارت نہیں مانگی۔

تبصرے بند ہیں.