لاہور/کراچی( مانیٹر نگ ڈیسک )سندھ کے علاوہ ملک بھر میں دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل شروع کردیا گیا،سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک کلاسیں 28 ستمبر سے کھلیں گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے اعلان کے مطابق چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل گزشتہ روز سے شروع ہو گیا ۔ ایس او پیز کے تحت بچوں کو گروپوں میں تقسیم کر کے سکول بلایا گیا ہے اور انہیں سکول بلانے کے لئے مختلف دن مقرر کئے گئے ہیں ۔ سکول آنے والے بچوں کے لئے ماسک اور گلوز پہننالازمی قرار دیا گیا جبکہ سکول میں داخل ہونے سے قبل بچوں کا ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا ۔ گزشتہ روز سے پنجاب، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا جبکہ سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک کلاسیں 28 ستمبر سے ہی کھلیں گی۔
تبصرے بند ہیں.