سندھ نے ادائیگی نہ کی تو بجلی کاٹ دیں گے: عابد شیر علی

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پچاس ارب سندھ کے ذمہ واجب الادا ہیں۔ رقم ادا نہ کی گئی تو بجلی کاٹ دیں گے۔ جہاں بلوں کی وصولی کم ہے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ کریں گے۔ کے ای ایس سی کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کریں گے۔

اسلام آباد: () قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ عابد شیر علی نے کے ای ایس سی اور سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پچاس ارب سندھ کے ذمہ واجب الادا ہیں۔ رقم ادا نہ کی گئی تو بجلی کاٹ دیں گے۔ جہاں بلوں کی وصولی کم ہے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ کرِیں گے۔ انہوں نے کہا کے ای ایس سی منافع بھی زیادہ لے رہی ہے اور چارجز بھی زیادہ لگا رہی ہے۔ کے ای ایس سی کے ساتھ معاہدے پر نظر ثانی کریں گے۔ ارکان اسمبلی نے اس دوران مختلف سوال کئے۔ جواب نہ آنے پر سپیکرایاز صادق نے عابد شیر علی اور انوشہ رحمان کو ڈانٹ پلا دی۔

تبصرے بند ہیں.