سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر گیس ناغہ میں اچانک اضافے کا اعلان کرتے ہوئے ہفتہ کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی اعلامیے کے مطابق گیس نظام میں سپلائی کم ہوجانے کے سبب ہفتہ کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بندرکھنے کا اعلان کیا ۔ ٹرانسپورٹرز کے مطابق فیصلے سے بسوں میں سفر کرنے والے شدید تکلیف کا شکار ہوں گے ۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی اچانک سی این جی پمپس بند کیے جانے سے عوام بسوں کی چھتوں پر سفر کے لیے مجبور ہوگئے تھے، اب سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹے بعد اتوار کو صبح 8 بجے کھلیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.