لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک) سندھ میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ریلوے کا ٹرین آپریشن معمول پر نہ آ سکا، کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ کئی گھنٹے گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی ا و ریلوے لاہورشیریں حنا اصغرنے بتایا کہ کراچی ڈویژن اور اندرون سندھ میں حالیہ شدید بارشوں اور مسافر کم ہونے کی وجہ سے لاہور سے کراچی جانے والی 42 ڈائون قراقرم ایکسپریس کو کینسل کر دیا گیا،مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں ایڈجسٹ کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے یا جو مسافر نہ جانا چاہیں ان کو فل ریفنڈ دیدیا جائے گا ۔مسافروں کی ایڈجسٹمنٹ اور رہنمائی کے لیے ڈی سی او لاہور اپنے سٹاف کے ہمراہ لاہور اسٹیشن پر موجود ہوں گی جبکہ فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر سلیمان خالد موجود ہوں گے ۔
تبصرے بند ہیں.