سندھ: درسی کتب کی عدم فراہمی،طلبہ سڑکوں پر

شکارپور: سندھ کے کئی شہروں میں طلبہ کو درسی کتب فراہم نہیں کی گئیں، شکارپور میں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے، حکومتی بیحسی کے خلاف نعرے بازی کی۔شکارپور کی تحصیل خان پور میں طلبہ نے اسکول جانے کی بجائے پریس کلب کا رخ کرلیا، ان کی شکایت تھی کہ نیا تعلیمی سیشن شروع ہوچکا ہے لیکن حکومت سندھ کی جانب سے اب تک کتابیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کتابیں فراہم کرکے ہمارے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔ بدین کے کئی شہروں میں بھی اب تک پہلی جماعت کی کتب نہیں مل سکی ہیں، بچے خالی ہاتھ اسکول جاتے ہیں اور کھیل کود کر واپس آجاتے ہیں۔ چند روز بعد گرمی کی تعطیلات شروع ہوجائیں گی اور کتب نہ ملنے کی وجہ سے بچوں کے تعلیمی سال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.