سندھ حکومت میں شمولیت؛مشاورت کیلئے ایم کیوایم کا ہنگامی اجلاس آج طلب

کراچی: الطاف حسین نے آج ایم کیوایم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاجس میں سندھ میں پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے سے متعلق رائے لی جائےگی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اتوار کی شب رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کے طویل ہنگامی اجلاس سے خطاب کیا، اجلاس میں نائن زیروپر پیپلزپارٹی کے رہنماؤ ں سے ملاقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان ، حق پرست ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات ، کراچی کے تمام سیکٹروں، ریزیڈنٹس کمیٹیوں اورحیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے تمام زونوں کے انچارجز وجوائنٹ انچارجز کا ہنگامی اجلاس آج سہ پہر نائن زیرو پرہوگا جس سے الطاف حسین کے خطاب کے علاوہ پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے کے سلسلے میں سندھ بھر کے کارکنان وعوام کی آراء بھی لی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.