سندھ بھر میں بازار رات نو بجے بند کرنے کا حکم

کراچی سمیت سندھ میں تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بحران سے نمٹنے کے فیصلے کے بعد صوبائی حکومتیں اپنے اپنے صوبے میں اس حوالے سے اقدامات کررہی ہیں۔اس حوالے سے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں تمام شادی ہالز اور بینکوئٹ میں تقاریب رات ساڑھے دس بجے تک ختم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔صوبے بھر میں ہوٹل، کافی شاپ اور کیفے رات گیارہ بجے تک بند کردیے جائیں گے۔ بیکری اور دودھ کی دکانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ پابندیوں کا اطلاق 16 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.