سندھ اسمبلی،نئے ارکان کی آمدسے قبل انتظامات مکمل

کراچی: سندھ اسمبلی میں نئے ارکان کی آمد سے پہلے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،جو جون کے پہلے ہفتے میں آباد ہوجائے گی، سندھ اسمبلی کی تاریخ میں اٹھائیس اپریل انیس سو سینتیس کو سندھ اسمبلی کے پہلے قائد ایوان سر غلام حسین ہدایت اللہ مقرر ہوئے۔دو ہزار تیرہ کے الیکشن کے بعد سندھ اسمبلی مین بائیسواں قائد ایوان مقرر کیا جائیگا،اسمبلی کی صفائی ستھرائی مکمل ہوچکی ہے،الیکشن کمیشن نے کامیاب ارکان کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،ایک سو تیس جنرل نشستوں میں سے آٹھ کے نام مختلف شکایات کی وجہ سے روک دئے گئے، سابقہ انیس خاندان اور انکے خانوادے ایک بار پھرسندھ اسمبلی میں نظر آئیں گے،تاہم اس بار پیرمظہر الحق، مراد علی شاہ، شازیہ مری،سسی پلیجو حکومتی بنچوں پر نہیں ہونگے،اسی طرح اپوزیشن میں جام مدد علی،عارف مصطفے جتوئی،نصرت سحرعباسی،اور ماروی راشدی کی کمی ضرور محسوس کی جائے گی، ایک طرف سندھ میں عوامی نیشنل پارٹی کا مکمل صفایا ہوگیا تو دوسری طرف پہلی بار پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے،خصوصی نشستوں کو ملا کر ایک سو اڑسٹھ کے ایوان میں ایم کیو ایم کو خاصی اہمیت حاصل ہے ،پیپلز پارٹی تین بار متحدہ کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دے چکی ہے تاہم انکی جانب سے تاحال کوئی واضع جواب نہیں آیا،پیپلز پارٹی سندھ میں مفاہمت کی سیاست کو جاری رکھنے کا عندیہ دے رہی ہے۔،پیپلز پارٹی نے تیسری بار سید قائم علی شاہ کو وزیر اعلی بنانے پر اتفاق تو کرلیا لیکن حتمی فیصلہ صدر زرداری پر چھوڑا گیا ہے جبکہ ایم کیو ایم اس مرتبہ سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.