سنتھیا رچی کی زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر رحمان ملک کی جانب سے معاون وکیل کی التوا کی درخواست منظور

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر رحمان ملک کی جانب سے معاون وکیل کی التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ ہفتہ کو ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے بطور جسٹس آف پیس سنتھیا رچی کی درخواست پر سماعت کی ۔رحمان ملک کی جانب سے معاون وکیل کی التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ معاون وکیل رحمن ملک نے کہاکہ ہائی کورٹ کے آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، عدالتی کارروائی رکوانے کے لیے ہائی کورٹ سے بھی حکم امتناع کی درخواست کر رکھی ہے۔وکیل رحمن ملک نے کہاکہ دونوں درخواستوں پر عدالتوں کے آرڈر کا انتظار کر لیا جائے۔ عدایت نے ہدایت کی کہ اگر کسی کورٹ کا سٹے آرڈر ہے تو آئندہ سماعت تک جمع کرائیں۔جسٹس آف پیس نے 5 اگست کو رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست مسترد کی تھی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ کاالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست پر تین ہفتوں میں فیصلے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.