سمندری فرش پر دنیا کے سب سے بڑے تحقیقی اسٹیشن اور فطری مسکن کا منصوبہ

پیرس(نیٹ نیوز)تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر کے فرش پر ایک تحقیقی مرکز اور سمندری حیات کا مسکن قائم کیا جائے گا ۔ اس منصوبے کے روحِ رواں، اسکوبا ڈائیور اور محقق فیبین کوسٹو اور صنعتی ڈیزائنر ایز بیہار ہیں۔پروٹیئس کے نام سے 4000 مربع فٹ پر مشتمل سمندری تجربہ گاہ کے کئی گوشے (ماڈیول) قائم کئے جائیں گے جہاں دنیا بھر کے سائنسداں سمندروں پر تحقیق کے لیے مدعو کئے جائیں گے۔ مختلف حصوں میں مختلف اقسام کے تجربات کئے جائیں گے جن میں آب و ہوا میں تبدیلی سے لے کر آبی حیات تک شامل ہیں۔اس کے اہم حصوں میں تجربہ گاہیں، ذاتی کوارٹر، طبی سہولیاتی مرکز، اور مون پول ہے جہاں سےلوگ سمندری فرش تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ صرف یہی نہیں بلکہ پورے مرکز کو شیشے میں بند کرکے وہاں غذائیں اگائی جائیں گی ، بجلی کے لیے شمسی پلانٹ لگائے جائیں گے اور ساتھ ہی ایک ویڈیو پروڈکشن ہاؤس بھی بنایا جائے گا۔ اس مرکز سے سونامی اور سمندری طوفانوں کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔

تبصرے بند ہیں.