سلطان آف جوہرہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو 2-6 سے زیرکردیا

جوہربارو: سلطان آف جوہرہاکی ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں پاکستان جونئیرٹیم نے انگلینڈ کو 2-6 سے شکست دے دی۔ ملائشیا کے شہر جوہربارو میں جاری 6 ملکی سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی فارورڈ لائن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے دونوں ہاف میں 3، 3 گول اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے محمد دلبراور محمد توثیق نے2، 2 جب کہ ایوب علی اورمحمد سلیمان نے ایک ایک گول اسکور کیا اور قومی ٹیم کو مسلسل دوسری کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انگلش ٹیم صرف 2 گول اسکور کر سکی۔ واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-3 سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ بدھ کوروایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے بند ہیں.