سعودی عرب میں نئے لیبر قوانین کے تحت 30 ہزار پاکستانی غیرقانونی رہائشی قرار
ریاض: سعودی عرب کے نئے لیبرقوانین کے باعث 30 ہزار پاکستانی کارکن غیرقانونی رہائشی قرار دے دیئے گئے ہیں۔ لیبرقوانین کے مطابق وہ غیرملکی کارکن جو آزاد ویزے پر سعودی عرب میں مقیم ہیں یا ویزے پر درج پیشے کے علاوہ کوئی دوسرا کام کررہے ہیں ان کا قیام غیرقانونی تصور ہوگا، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر محمد نعیم کا کہنا ہےکہ نئے قوانین سے تقریباً 30 ہزار پاکستانی متاثر ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے غیرملکیوں کو اپنا قیام قانونی قرار دلوانے کی مہلت 3 جولائی کو ختم ہورہی ہے، سعودی حکومت نے غیرقانونی مقیم قرار دیئے گئے غیرملکیوں کی بڑے پیمانے پر پکڑدھکڑ بھی شروع کررکھی ہے اور اب تک 10 ہزار پاکستانی سعودی عرب چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.