سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 10 جولائی کو ہو گا، ماہر فلکیات

ریاض: ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 10 جولائی کو ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر علی الشکری کا کہنا ہے کہ 8 جولائی کو رمضان کا چاند صرف امریکا میں نظر آئے گا اور چھوٹا ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں ٹیلی اسکوپ سے اس کو دیکھنا ناممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ شعبان کا چاند پورے 30 دن کا ہوگا جس کے بعد سعودی عرب میں رمضان کا چاند 9 جولائی کی شام کو دیکھا جا سکے گا اورمملکت سمیت خیلج کے بیشتر ممالک میں پہلا روزہ 10 جولائی کو ہوگا تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان ریاستی حکام کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مفتی منبیب الرحمان کے زیر صدارت کراچی میں 9 جولائی کو ہو گا جب کہ ساتھ ہی صوبائی سطح پر زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے جورمضان کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کی معاونت کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.