سعودی عرب، قدری ٹیکس میں اضافے کے بعد افراطِ زر کی شرح 61 فی صد

افراطِ زر کی شرح قدری ٹیکس میں تین گنا اضافے کی وجہ سے بڑھی،سعودی سرکاری اعداد وشمار

ریاض(مانیٹر نگ ڈیسک)سعودی عرب میں جولائی میں افراط زر کی شرح میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 61 فی صد اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری اعداد وشمارمیں بتایاگیاکہ افراطِ زر کی شرح قدری ٹیکس(ویٹ)میں تین گنا اضافے کی وجہ سے بڑھی ۔جولائی میں افراط زر کی شرح 05 فی صد تھی۔اس میں جنوری کے بعد یہ سب سے کم ترین سالانہ اضافہ تھا لیکن یکم جولائی کے بعد سعودی عرب نے ویٹ کو 5 فی صد سے بڑھا کر 15 فی صد کردیا ہے۔سعودی عرب کے ادارہ شماریات کے مطابق بیشتراشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس سے افراطِ زر کی سالانہ شرح میں اضافے کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔خوراک کی اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ 147 فی صد اضافہ ہوا ہے۔اس کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 73 اضافہ ہوا ہے۔کیپٹل اکنامکس کے ایک ماہراقتصادیات جیسن ٹووے کا کہنا تھا کہ اب کہ ویلیوایڈڈ ٹیکس کے اثرات2018 کے مقابلے میں محدود رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.