ممبئی(شوبزڈیسک) اداکار سشانت خودکشی کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نیآنجہانی اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت خودکشی کیس میں جہاں اداکار کے ذہنی امراض سے متعلق دوائیں لینے کا انکشاف ہوا وہیں منشیات کا پہلو بھی سامنیآیا تھا جس پر انسداد منشیات کے ادارے این بی سی نے کچھ شواہد ملنے پر سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو حراست میں لے لیا ہے۔خودکشی کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ایسی چیٹس ملی تھیں جن میں ریا چکروتی کی سشانت سنگھ کے لیے منشیات خریدنے کا زکر تھا۔ پولیس نے یہ اسکرین شاٹس نیشنل نارکوٹکس بیورو کے ساتھ شیئر کیے تھے۔ریا چکر وتی سے تفتیشی ادارے تین دن سے پوچھ گچھ کر رہے تھے تاہم وہ اطمینان بخش جوابات نہیں دے پائی تھیں اس لییآج انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ این بی سی اداکارہ سے ڈرگ مافیا سے متعلق معلومات بھی حاصل کرنا چاہتی ہے۔دوران حراست ریا چکروتی کے خون کے ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے جب کہ گرفتاری سے قبل ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ سشانت سنگھ کے اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیںآیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں نے ریا کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.