سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کل متوقع ہے۔

لاہور: ) متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ون ڈے سیریز اٹھارہ دسمبر سے شیڈول ہے۔ ون ڈے اسکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی کل قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن مصباح الحق ، کوچ اور منیجر سے مشورے کے بعد کی گئی ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر امین کی ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے۔ باقی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے موجودہ کھلاڑیوں کو ون ڈے میں برقرار رکھا جائے گا۔ ون اسکواڈ میں فاسٹ بولر عمر گل کی شمولیت کا بھی امکان ہے جن کا کامیاب فٹنس ٹیسٹ میڈیکل بورڈ کے پاس ہے۔

تبصرے بند ہیں.