سرحد پرپاکستانی فوج کی فائرنگ سے فوجی افسر ہلاک ہو گیا، بھارت کا الزام
سری نگر: بھارت نے ایک بار پھرالزام عائد کیاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے اس کا ایک افسر ہلاک ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ جمعہ کو پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بھارت کا جونیئر کمانڈنگ افسر بچن سنگھ ہلاک ہو گیا، دوسری جانب پاکستان نے سرحد پر فائرنگ کے واقعے کا بھارتی الزام مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری اور فروری کے درمیان پاکستان اور بھارت میں سرحدی کشیدگی نے شدت اختیار کر لی تھی، جب سرحد پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں پاکستان کے 4 فوجی شہید جب کہ بھارت کے 2 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.