سرحدی کشیدگی کے عین درمیان ملک میں ایندھن کے اسٹرٹیجک ذخائرکم

 اسلام آباد: 

ایک ایسی صورتحال میں جب مغربی سرحدوں پر کشیدگی عروج پر ہے اور کسی سنگین یا ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ایندھن کے اضافی ذخائرہونے چاہئیں پاکستان میں ایندھن کے ذخائر پراسرار طور پر کم ازکم سطح سے بھی نیچے آ گئے ہیں جس کے بعد ایندھن کا ذخیرہ 2 ہفتے سے بھی کم دنوں کا رہ گیا ہے۔

ملک میں ایندھن کے ذخائرکم ازکم سطح سے نیچے آ گئے ہیں اور زرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد پورے ملک میں ایندھن کے ذخائر دو ہفتے سے بھی کم دنوں کے رہ گئے ہیں جب کہ اوگرا کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق ایندھن کا ذخیرہ 21 دن کا ہونا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.