اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) امریکی خاتون سنتھیا رچی نے کہا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ، پاکستا زندہ باد ۔جمعہ کو سنتھیا رچی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے پاکستان،پاکستان زندہ باد ، ہم ہم انصاف لینے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں خاموش نہیں رہی تھی،جس دن واقعہ ہوا اسی روز میں نے شکایت درج کرائی تھی۔ انہوںنے کہاکہ میں نے آئی ایس پی آر سمیت کسی پاکستان ادارے کیساتھ کام نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ سیف الملوک آسیہ بی بی کیس کے وکیل رہ چکے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ میں اتنے سال خاموش رہی ،رحمان ملک کے خلاف ایف بی آئی، امریکی ایمبیسی کو مطلع کیا،جب بات آپ کے خاندان کی ہو تو اس کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قانون نافذکرنے والے ادارے خواتین کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دینی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ مرد،عورت یا خواجہ سرا سب کے حقوق یکساں ہیں۔ وکیل سیف الملوک نے کہاکہ وکالت نامہ جمع کرانے آئے تھے،انتظار ہے کہ عدالت کب کیس کی سماعت کرتی ہے،ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے،ہراسگی کے معاملے میں ایف آئی آر درج ضرور ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ رحمان ملک نے میرے موکل کیخلاف اپنے عہدے کا استعمال کیا۔
تبصرے بند ہیں.