کوئٹہ:
سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کوئٹہ پہنچ کر سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے متاثرین کی عیادت کی۔
شاہد آفریدی نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی رقم بھی تقسیم کی۔
اس موقع پر شاہدآفریدی نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی فاؤنڈیشن متاثرین کی ہر طرح مدد اور تعاون کرے گی، بعد ازاں شاہد آفریدی نے شہید سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔
تبصرے بند ہیں.