سانحہ مستونگ میں شہدا کی تدفین، بلوچستان میں سوگ

مستونگ: 

گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں عوامی پارٹی کے سراج رئیسانی سمیت 130 افرد کی شہادت پر صوبے بھر میں فضاسوگوار ہے جب کہ بلوچستان میں پرچم سرنگوں ہے۔

 

 گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں درین گڑھ کے قریب  بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونےوالے خودکش حملے کے نتیجے میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 130 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سانحہ مستونگ کے واقعے پر بلوچستان عوامی پارٹی نےتین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ درین گڑھ اور سراج رئیسانی کے آبائی علاقےکانک سمیت مستونگ بھرمیں سوگ منایا جارہا ہے، درین گڑھ اور کانک کے علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.