سازش کے تحت شہر کے حالات خراب کیے جارہے ہیں، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ قومی اسمبلی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرفاروق ستارنے کہاہے کہ کراچی کے حالات سازش کے تحت خراب کیے جارہے ہیں جس کا مقصد شہریوں کودیوارسے لگاناہے ہم اس کوشش کوکسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ یہ بات انھوں نے فیڈرل بی ایریا ریذیڈنس کمیٹی کے تحت نذیرحسین جیمخانہ کلب میں منعقدہ محفل موسیقی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر حیدر عباس رضوی،فیصل سبزواری،خالد بن ولایت، احمد سلیم صدیقی سمیت فیڈرل بی ایریاریذیڈنس کمیٹی کے ارکان مظہر خان، مشتاق بھٹی،معودحیات سمیت علاقہ معزیزین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پرگلوکارہ بیناصنم،رابعہ سحر، عرفان سحر،مسرت بانوودیگرنے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا۔

تبصرے بند ہیں.