لاہور ( سپو ر ٹس ڈیسک ) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے سابق ہاکی اولمپیئن نوید عالم پر10سال کی پابندی لگادی ،وہ ہاکی سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل (ر)آصف ناز کھوکھر کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے 17اگست کو ہونے والے اجلا س میں سابق اولمپیئن پر پابندی لگانے کی منظوری دی گئی ،کمیٹی نے یہ فیصلہ کونسل ارکان کی سفارشات پر کیا ہے۔کرنل (ر)آصف ناز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نوید عالم مسلسل ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں ، انہوں نے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے متوازی تنظیم بنانے کی کوشش بھی کی۔ان پر 10سال کی پابندی لگائی گئی ہے اس دورا ن وہ ہاکی سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں سکیں۔سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے وضاحت کی کہ نویدعالم کسی ہاکی تنظیم کا الیکشن بھی نہیں لڑ سکتے تاہم وہ پابندی کے خلاف صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.