سابق وزیراعلیٰ سندھ کا عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ

 اسلام آباد: 

سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نو منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی سردار علی محمد مہر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، گھوٹکی کے حلقہ  این اے 205 سے آزاد حیثیت سے جیتنے والے سردارعلی محمد مہر 2002 میں سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، جب کہ وہ 3 بار قومی اور ایک بار صوبائی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  تحریک انصاف کے عارف علوی اور دیگر رہنماؤں نے علی محمد مہر کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی تھی، جس پر لبیک کہتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ عمران خان سے ملاقات کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.