اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سائفر پر کھیلنےکے بیانیے سے عمران کو فائدہ ہوا ہوگا لیکن پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، یہ سنگین معاملہ معافی تلافی سے ختم نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر کے مطابق ہم بھی اس معاملے پرغیر مشروط معافی کا مطالبہ نہیں کریں گے، عمران اعظم آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔
شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم کی سیاست کی، میں پہلے دن سے کہہ رہی ہوں یہ عمران بچاؤ تحریک ہے، عمران خان خود کو اور اپنی سیاست کو بچانے کے لیے کچھ بھی کرنےکو تیار ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ غداری ملک دشمنی کےسرٹیفکیٹ بانٹنے والےخود ملک اور اداروں کےخلاف سازش کرتے رہے، یہ افسوسناک گفتگو عمران خان کی نہیں پاکستان کے وزیر اعظم کی ہے۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ جب عمران سازشی بیانیہ گھڑ رہے تھے تب وہ ملکی مفادات کے تحفظ کےحلف میں تھے،کوئی عام شخص نہیں اس وقت کا وزیراعظم ملک کے مفادات کا سمجھوتا کر رہا تھا۔
تبصرے بند ہیں.