زہریلا کھانا کھانے سے متاثر مزید 4 بچے اور ایک خاتون جاں بحق، تعداد 14 ہوگئی

وہاڑی کی تحصیل میلسی میں زہریلا کھانا کھانے سے متاثر ہونے والے مزید 4 بچے اور ایک خاتون سروسز اسپتال لاہور میں جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ 5 روز قبل فڈا ٹاون میں تحریک انصاف کے رہنما ممتازکھچی کےڈیرے پر کھانا کھاتے ہی ملازمین کی حالت غیر ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 5 ملازمین فوری طور دم توڑ گئے، اس کے بعد 4 اور آج مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آج جاں بحق ہونے والی صغراں مائی ، 5 سالہ مہناز ، 3 سالہ نعمان ، 7 سالہ علی اور 17 سالہ طارق سروسز اسپتال لاہور میں زیرعلاج تھے ، جن کی لاشیں میلسی پہنچادی گئی ہیں ، واضح رہے وزیراعلی پنجاب نے ڈی سی او وہاڑی سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

تبصرے بند ہیں.