ہرارے:
زمبابوین کرکٹرز نے معاوضوں کی عدم ادائیگی پر پاکستان اور آسٹریلیا کے ساتھ آئندہ ماہ شیڈول ٹرائنگولر ٹوئنٹی 20 سیریز کے بائیکاٹ کی دوبارہ دھمکی دیدی۔
پلیئرز نے بورڈ کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر ان کی تنخواہیں اور میچ فیس وغیرہ 25 جون تک ادا نہیں کی گئیں تو پھر وہ جولائی کی ٹی 20 ٹرائنگولر سیریزکا بائیکاٹ کردیں گے۔
رپورٹ کے مطابق زمبابوین کرکٹرز کو گذشتہ تین ماہ کی تنخواہ اور گزشتہ جولائی میں سری لنکن ٹور کے بعد سے اب تک کی میچ فیسیں ادا نہیں کی گئی ہیں، وہ پہلے ہی بطور احتجاج ٹرائنگولر سیریز کی تیاری کیلیے ٹریننگ سے انکار کرچکے ہیں، نئے قائم مقام کوچ لال چند راجپوت کی 10 جون کو زمبابوے آمد متوقع ہے، انھیں خالی نیٹس ہی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.