زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 10ارب50 کروڑ ڈالر کی سطح پرآ گئے

کراچی: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 10 ارب50کروڑ ڈالر کی سطح پرآ گئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی، اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5ارب52 کروڑ 11لاکھ ڈالر جبکہ شیڈولڈ بینکوں کے ذخائر 4 ارب 98 کروڑ 8 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو قرض کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہو رہی ہے تاہم آئی ایم ایف سے ستمبر 2013ء میں نئے قرض کی پہلی قسط موصول ہوجائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آجائے گی۔

تبصرے بند ہیں.