زرمبادلہ کے ذخائر میں سینتالیس کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران سینتالیس کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی، ملک کے مجموعی ذخائر آٹھ ارب چار کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

کراچی: () اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران مرکزی بنک کے ذخائر میں اکتالیس کروڑ تیئس لاکھ ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد اسٹیٹ بنک کے ذخائر تین ارب چوبیس کروڑ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر بھی پانچ کروڑ اٹھانوے لاکھ ڈالر کمی سے چار ارب 80 کروڑ ڈالر پر آ گئے۔ ایک ہفتے میں آئی ایم ایف کو دس کروڑ نوے لاکھ ڈالر ادا کئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.