زرمبادلہ ذخائر میں ایک سال میں 5 ارب 28 کروڑ ڈالر کمی ہوئی

دو ہزار تیرہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے لئے برا سال ثابت ہوا۔ ایک سال میں اسٹیٹ بنک کے ذخائر میں پانچ ارب پینتیس کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی۔

کراچی: ( دو ہزار بارہ کے اختتام پر اسٹیٹ بنک کے ذخائر نو ارب چورانوے کروڑ جبکہ ملک کے مجموعی ذخائر تیرہ ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود تھے۔ ستائیس دسمبر تک کے اعدادوشمار کے مطابق دو ہزار تیرہ کے دوران اسٹیٹ بنک کے ذخائر تین ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر رہ گئے جبکہ ملکی مجموعی ذخائر آٹھ ارب باون کروڑ ڈالر پر آ گئے۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق آئی ایم ایف سے دوسری قسط ملنے کے بعد مرکزی بنک کے ذخائر ایک ہفتے میں چھیالیس کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔

تبصرے بند ہیں.