زرعی قرضوں کی فراہمی میں رواں سال 11 فیصد اضافہ

کراچی: زرعی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران قرضوں کی فراہمی میں 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ تجارتی بینکوں کے پھنسے ہوئے قرضوں کی مالیت بھی 37 ارب 80 کروڑ روپے بڑھ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2013 تا نومبر 2013 کے دوران تجارتی بینکوں نے 118 ارب روپے مالیت کے زرعی قرضے دیے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 106 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے قرضے کاشت کاروں کو جاری کیے گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.